ملعون سلمان رشدی کی ایک آنکھ اور ہاتھ ناکارہ

واشنگٹن: ملعون سلمان رشدی کی ایک آنکھ اور ہاتھ ضائع ہوگئے۔

شاتم رسول رشدی کے ایجنٹ اینڈریو ویلی نے بتایا کہ سلمان رشدی کی گردن میں تین گہرے زخم آئے تھے اور وہ اب ایک آنکھ کی بینائی سے محروم ہوگیا ہے۔
75 سال کے سلمان رشدی کا ایک ہاتھ بھی بازو کی نس کٹنے سے ناکارہ ہوگیا۔
رواں سال 12 اگست کو نیویارک میں تقریب کے دوران شاتمِ رسول سلمان رشدی پر چاقو سے حملہ کیا گیا تھا، حملہ آور نے اسٹیج پر چڑھ کر ملعون سلمان رشدی کو نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں اسے سینے اور دھڑ میں 15 زخم آئے تھے جب کہ حملے کے بعد 24 سال کے حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔