جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص، ایلون مسک کا دوسرا نمبر

نیویارک: جیف بیزوز نے ایلون مسک سے دُنیا کے امیر ترین شخص ہونے کا اعزاز چھین لیا، ایمازون کے بانی جیف بیزوز نے دولت میں ٹیسلا کے بانی ایلون مسک کو پیچھے چھوڑ دیا۔

بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس کی رپورٹ کے مطابق رواں سال اپنی دولت میں 23 ارب ڈالر کے اضافے کے بعد ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے ہیں، جس کے بعد ان کی مجموعی دولت 200 ارب ڈالر ہے۔

دوسری جانب اسپیس ایکس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے سربراہ ایلون مسک کو سال 2024 میں 31 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، لیکن وہ 198 ارب ڈالر کی دولت کے ساتھ اب دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص ہیں۔

بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس  کے مطابق امیر ترین افراد کی فہرست میں لوئی ویٹون کے سی ای او برنارڈ آرنلٹ 197 ارب ڈالر کی دولت کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں، اس فہرست میں چوتھے نمبر پر 179 ارب ڈالر کی دولت رکھنے والے بانی فیس بک مارک زکربرگ جب کہ مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس 150 ارب ڈالر کی دولت کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔

بھارتی ارب پتی مکیش امبانی کا 115 ارب ڈالر کی دولت کے ساتھ فہرست میں گیارہواں نمبر ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔