سننے میں دشواری آگے زندگی میں مزید سنگین مسائل کا پیش خیمہ

پنسلوانیا: قوت سماعت عظیم نعمت گردانی جاتی ہے، باتوں کو واضح طور پر سننے میں دشواری کا سامنا ایک بے ضرر سی طبی حالت معلوم ہوتی ہے، لیکن اسے نظرانداز کرنا صحت کے مزید سنگین مسائل کا باعث بن سکتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست پنسلوانیا میں ملٹن ایس ہرشی میڈیکل سینٹر کی ڈاکٹر لیاراس نے نیوز ریلیز میں بتایا کہ اگر سننے میں دشواری پر قابو نہ پایا جائے تو یہ سماعت سے محروم ہونے کے ساتھ سماجی تنہائی اور ڈپریشن کا خطرہ بڑھانے کا باعث ہے، جو ڈیمنشیا کے اسباب میں سے ہے۔
ڈاکٹر نے کہا کہ امریکا کی اسپیچ، لینگویج، ہیئرنگ ایسوسی ایشن کے مطابق سماعت کی کمزوری عمررسیدہ افراد کو پیش آنے والی تیسری سب سے زیادہ عام طبی حالت ہے، لیکن اس کے باوجود ان میں سے صرف 20 فیصد لوگوں نے ہی گزشتہ پانچ سال میں قوتِ سماعت کے حوالے سے کوئی ٹیسٹ کرایا ہے۔
ڈاکٹر لیاراس نے ایک سروے کے حوالے سے یہ بھی بتایا کہ نصف سے زیادہ بڑی عمر کے افراد نے سماعت کے مسائل کی اطلاع دی، لیکن صرف 11 فیصد نے اس کے علاج کی کوشش کی۔ اکثر لوگ اپنے ڈاکٹروں کو کچھ بتانے سے پہلے سالہا سال سماعت کی خرابی کا شکار رہتے ہیں اور کسی کو کچھ نہیں بتاتے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔