عظیم بلے باز جاوید میانداد طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل

کراچی: دُنیائے کرکٹ کے عظیم بیٹر جاوید میانداد کی طبیعت خراب ہوگئی، جس پر انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
کرکٹ لیجنڈ اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد کی طبیعت ناساز ہوگئی۔
خاندانی ذرائع کے مطابق جاوید میانداد کو طبیعت خرابی کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا۔
لیجنڈ کرکٹر کراچی کے مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
خاندانی ذرائع نے بتایا کہ جاوید میانداد اچانک چکر آنے پر گر گئے تھے۔ لیجنڈ کرکٹر مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

خیال رہے جاوید میانداد طویل عرصے تک پاکستان کی بیٹنگ لائن میں ستون کی حیثیت سے شامل رہے اور کئی یادگار اننگز کھیل کر ہاری ہوئی بازیوں کو پاکستان کے حق میں کیا۔ ورلڈکپ 1992 کی جیت میں بھی اُن کا اہم کردار تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔