جنت مرزا نے عمر بٹ سے بات پکی ہونے کی تصدیق کردی!

فیصل آباد: ملک کی مقبول ترین ٹک ٹاکر جنت مرزا نے عمر بٹ سے اپنی بات پکی ہونے کی تصدیق کردی۔
پاکستان کی نمبرون ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے بتایا کہ میری عمر بٹ کے ساتھ بات پکی ہوگئی ہے لیکن باقاعدہ طور پر منگنی نہیں ہوئی۔
اُن کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرتی خبروں کا مجھے اندازہ نہیں تھا، میرے پاس کسی کا فون آیا اور انہوں نے پوچھا کہ جنت کیا تمہاری منگنی ہوگئی ہے؟ ٹی وی چینلز پر یہ خبریں چل رہی ہیں۔
ٹک ٹاک اسٹار نے کہا کہ یہ سن کر مجھے کافی حیرانی ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ الحمدللہ میری عمر بٹ سے بات پکی ہوچکی لیکن ابھی منگنی نہیں ہوئی۔
دھیان رہے کچھ روز قبل سوشل میڈیا پر یہ خبریں زیر گردش تھیں کہ ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کی ان کے دوست عمر بٹ سے منگنی ہوگئی ہے جس کی جنت اور عمر دونوں نے تردید کی تھی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔