کورونا وائرس: دنیا میں 17 کروڑ 19 لاکھ زائد افراد متاثر

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 17 کروڑ 19 لاکھ 35 ہزار سے تجاوز کر گئی۔جبکہ دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 15 کروڑ 44 لاکھ سے زائد ہیں۔دوسری جانب 35 لاکھ 75 ہزار 702 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اور فعال کیسز کی تعداد ایک کروڑ 39 لاکھ 44 ہزار سے زائد ہے۔تفصیلات کے مطابق اس وقت امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 6 لاکھ 10 ہزار 436 تک پہنچ گئی ہے۔بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 83 لاکھ 6 ہزار سے زائد ہے۔برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 66 لاکھ 25 ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور 4 لاکھ 65 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔