جامشورو انڈس ہائی وے پر خوفناک حادثہ، 17 مسافر جان کی بازی ہار گئے

جام شورو: مسافر وین اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 17 مسافر اپنی زندگی کی بازی ہار گئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق کوٹری میں جامشورو انڈس ہائی وے مانجھند کے قریب مسافر وین اور ٹرک کے درمیان تصادم کے باعث 17 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی رضاکار اور پولیس کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، تاہم 5 افراد موقع پر ہی دم توڑ چکے تھے جب کہ 18 زخمی افراد کو اسپتال منتقل کردیا، جہاں 12 مزید افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
ریسکیوذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر وین میں سوار جاں بحق افراد مزدور پیشہ اور مزدوری کے لیے نوشہرو فیروز سے کراچی جا رہے تھے جب کہ ٹرک سیہون کی طرف جا رہا تھا، حادثے میں زخمی ہونے والے متعدد افراد کی حالت نازک ہے، حادثے میں شدید زخمی 6 افراد کو حیدرآباد کے سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔