جل پری سے مشابہہ بچے کی پیدائش

راولپنڈی: پنڈی میں عجیب الخلقت جل پری سے مشابہہ بچے کی مردہ حالت میں پیدائش ہوئی ہے۔
انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ذرائع کے مطابق نارووال کی رہائشی خاتون کے یہاں عجیب الخلقت مردہ بچے کی پیدائش ہوئی، بچے کا نارمل سائز سے بڑا سر دو ہاتھ اور پیٹ سے جڑا ایک دم نما ہاتھ تھا۔
مردہ بچے کی لاش کو جل پری سے بھی تشبیہہ دی جارہی ہے تاہم ماں کو مردہ حالت کے عجیب الخلقت بچے کی پیدائش سے متعلق آگاہ نہیں کیا گیا۔

بتایا جارہا ہے کہ اس بچے کی ماں دل کی مریضہ ہیں، اس لیے اُنہیں اس واقعے کی تفصیل نہیں بتائی گئی ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔