کیا ایلون مسک کی زندگی پر فلم بنائی جارہی ہے؟

نیویارک: سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی دُنیا کی معتبر شخصیت ایلون مسک کی زندگی پر فلم بنانے کے حوالے سے اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔ ٹیسلا، اسپیس ایکس اور ایکس (ٹوئٹر) جیسی کمپنیوں کے مالک کی زندگی پر فلم بنائی جارہی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہالی وڈ اسٹوڈیو اے 24 کی جانب سے ایلون مسک کی زندگی پر فلم بنانے کے لیے حقوق حاصل کیے گئے ہیں۔
رپورٹس میں بتایا گیا کہ اس فلم کے ڈائریکٹر Darron Aronofsky ہوں گے، جو اس سے پہلے دی وہیل اور بلیک سوان جیسی فلموں کی ہدایات بھی دے چکے ہیں۔
یہ فلم والٹر اساکسون کی جانب سے تحریر کی گئی ایلون مسک کی سوانح حیات پر مبنی ہوگی۔ یہ کتاب 12 ستمبر 2023 کو شائع کی گئی تھی۔
کتاب کے مطابق 52 سالہ ایلون مسک کی پیدائش جنوبی افریقا میں ہوئی تھی اور انہیں اپنے والد کے سلوک کی وجہ سے ذہنی مسائل کا سامنا ہوا۔
اس مصنف کی اسٹیو جابز پر تحریر کردہ سوانح حیات پر بھی 2015 میں ایک فلم بنائی گئی تھی۔
ایلون مسک کی زندگی پر بننے والی فلم ابھی ابتدائی مراحل سے گزر رہی ہے تو یہ واضح نہیں کہ اس کا اسکرین پلے کون تحریر کرے گا۔
اسی طرح ابھی فلم کی کاسٹ کے بارے میں بھی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔