فرح گوگی کا عطا تارڑ کو 5 ارب روپے کا قانونی نوٹس

لاہور: سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح گوگی نے (ن) لیگ کے رہنما عطا تارڑ کو قانونی نوٹس بھیج دیا۔
اس ضمن میں نجی ٹی وی کا کہنا ہے کہ فرحت شہزادی عرف فرح گوگی نے (ن) لیگ کے رہنما عطا تارڑ کو 5 ارب روپے کا قانونی نوٹس بھجوایا جب کہ چیئرمین نیب اور ڈی جی ایف آئی اے کو بھی نوٹسز ارسال کیے گئے ہیں۔
نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ عطا تارڑ نے جھوٹے الزامات عائد کیے اور غلط معلومات جاری کیں، تمام اثاثہ جات ڈیکلیئر ہیں، لہٰذا عطا تارڑ تمام الزامات واپس لیں اور 7 دن میں معافی مانگیں۔
نوٹس میں مزید کہا گیا کہ عطا تارڑ نے معافی نہ مانگی تو ان پر ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا جائے گا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔