انٹرنیٹ نے 70 سال بعد ماں بیٹے کو ملادیا

ڈھاکا: جہاں انٹرنیٹ کی آمد کے بعد خرابیوں نے جنم لیا ہے، وہیں یہ بنگلادیش میں 82 سالہ بیٹے کو اپنی 100 سالہ والدہ سے ملوانے کا سبب ثابت ہوا ہے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق 82 سالہ عبدالقدوس 10 سال کی عمر میں اپنے چچا کے ساتھ ان کے گھر رہنے چلے گئے تھے، جہاں سے کسی وجہ سے انہوں نے فرار کی راہ اختیار کی اور پھر اس کا خمیازہ 70 سال تک اپنے خاندان سے بچھڑنے کی صورت بھگتا۔
عبدالقدوس کے بچھڑے خاندان کی تلاش کی خاطر سوشل میڈیا پر کچھ ماہ قبل ایک ویڈیو شیئر کی گئی تھی۔ اس پوسٹ کے ذریعے قریباً 70 برس بعد عبدالقدوس کو ان کی والدہ سے ملوادیا گیا۔
عبدالقدوس اپنی والدہ منگلنساء اور گاؤں کے نام کے علاوہ اپنے خاندان سے متعلق کچھ نہیں جانتے تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ بزرگ کی والدہ نے اپنے کھوئے ہوئے بیٹے کو ہاتھوں پر موجود نشانات سے پہچانا۔ عبدالقدوس 5 بیٹیوں اور 3 بیٹوں کے والد ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔