سندھ بھر میں انٹرمیڈیٹ کے بقیہ امتحانات کا آغاز
کراچی: شہر قائد سمیت سندھ بھر میں انٹرمیڈیٹ کے بقیہ امتحانات کا آغاز ہوگیا۔ 800 سے زائد امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں، امتحانی مراکز میں موبائل فون لانے پر پابندی ہے۔
گزشتہ ہفتے سندھ میں لگائے جانے والے لاک ڈاؤن کے باعث ملتوی شدہ بارہویں جماعت کے امتحانات لیے جارہے ہیں۔ نباتیات کے پرچہ ڈیڑھ گھنٹے جب کہ معاشیات کے پرچے کے لیے دو گھنٹے کا وقت دیا گیا تھا۔ دوپہر ڈھائی بجے ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن اور اسپیشل طلباء کے پرچے لیے جائیں گے۔ امتحانی مراکز میں موبائل ساتھ لے جانے پر پابندی عائد ہے۔ امتحانات کے دوران ایس او پیز پر عمل کیا جائے گا۔
دوسری طرف صوبائی وزیر برائے جامعات اینڈ بورڈز اسماعیل راہو کے نقل اور پرچہ آوُٹ ہونے سے متعلق احکامات ہوا میں اڑا دیے گئے۔ نواب شاہ میں 11 ویں جماعت کا کیمسٹری کا پرچہ آؤٹ ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل کردیا گیا۔