دنیا کی کوئی طاقت سی پیک میں رکاوٹ نہیں بن سکتی: شیخ رشید

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان کے کسی مسئلے میں پاکستان براہ راست ملوث نہیں، پڑوسی ملک میں سارے بھارتی قونصلیٹ پاکستان کے خلاف استعمال ہورہے تھے، موجودہ حالات میں بھارت کو منہ کی کھانا پڑی، طالبان کی طرف سے عام معافی کا اعلان مثبت اقدام ہے، دنیا کی کوئی طاقت سی پیک میں رکاوٹ نہیں بن سکتی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان براہ راست افغانستان کے کسی مسئلے میں ملوث نہیں، ہم نے امریکا کا اتحادی ہونے کی بڑی قیمت ادا کی، ہم نے 80 ہزار جانوں کی قربانی دی اور لاکھوں افراد معذور ہوئے، حکومت پاکستان نے افغانستان میں انخلا کے لیے تاریخی کردار ادا کیا، طالبان نے عام معافی دی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان پر افغان مہاجرین کا کوئی بوجھ نہیں، طورخم اور چمن کے راستے کاروبار میں 15 فیصد اضافہ ہوا، 1500 لوگ طورخم سے ویزا کے ذریعے آئے، جن میں افغانی شامل ہیں، ہمارا کام افغانستان سے آنے والے غیر ملکیوں کو صرف طورخم پر پہنچانا ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کا جملہ ایبسولوٹلی ناٹ دنیا بھر میں مشہور ہوا، بھارت کو منہ کی کھانا پڑی، افغانستان میں تمام بھارتی سفارت خانے پاکستان کے خلاف استعمال ہورہے تھے، بھارت سی پیک کے خلاف سازش میں ملوث ہے، 131 چینی کمپنیاں پاکستان کی ترقی میں ہاتھ بٹارہی ہیں، پاکستان اور چین کی دوستی ہمالیہ سے بلند ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔