وزیر داخلہ رانا ثناء کے وارنٹ گرفتاری معطل

راولپنڈی: عدالت عالیہ نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّہ کے وارنٹ گرفتاری معطل کردیے۔
لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس صداقت علی خان نے وارنٹ گرفتاری کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔
عدالت نے محکمہ اینٹی کرپشن کو وارنٹ گرفتاری پر ہر طرح کی کارروائی سے روک دیا اور اینٹی کرپشن کی تفتیشی ٹیم کو نوٹس جاری کرکے کیس کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔
ہائی کورٹ نے محکمہ اینٹی کرپشن کو وزیر داخلہ کی گرفتاری اور اس حوالے سے چھاپہ مارنے سے بھی روکتے ہوئے پیر 17 اکتوبر کو محکمہ اینٹی کرپشن کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔
وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ پر کلرکہار میں نجی سوسائٹی کے مالک سے رشوت میں دو پلاٹ لینے اور غیر قانونی سوسائٹی کی رجسٹریشن کا الزام ہے۔ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ اس وقت وزیر قانون تھے۔ اس کیس میں بیان ریکارڈ کرانے کے لیے اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹرز طلب کیا گیا تھا اور پیش نہ ہونے پر وارنٹ جاری کیے گئے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔