پاکستان میں مہنگائی کی شرح تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

اسلام آباد/ کراچی/ لاہور: پاکستان میں مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 3.35 فیصد کا مزید اضافہ جب کہ ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 42.31 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔
ایک ہفتے کے دوران بجلی کی قیمت میں 68 پیسے فی یونٹ اضافہ ہوا، جس کے بعد فی یونٹ 9.08 سے بڑھ کر 9.70 روپے کا ہوگیا۔

ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کردی، جس میں کہا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں 25 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ ٹماٹر 18 روپے 55 پیسے فی کلو مہنگا ہوا، زندہ مرغی 19روپے 12 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔
انڈوں کے فی درجن نرخ میں 3 روپے 34 پیسے کا اضافہ ہوا جب کہ دال ماش ایک روپیہ، دال مونگ 3 روپے فی کلو مہنگی ہوگئی، 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 36 پیسے کا اضافہ ہوا۔ حالیہ ہفتے مٹن، پیاز، دودھ کی قیمتیں بھی بڑھیں۔
ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 3.46 فیصد سستا ہوا، گھی 1.16 فیصد، دال مسور 1 روپیہ فی کلو سے زائد سستی ہوئی۔ حالیہ ہفتے چینی کی قیمت میں بھی کمی ہوئی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔