ہربھجن نظرانداز کیے جانے پر تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائر

نئی دہلی: بھارت کے اسپنر ہربھجن سنگھ نے مسلسل نظرانداز کیے جانے پر بالآخر کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
آف اسپنر ہربھجن سنگھ نے اپنے 23 سالہ کرکٹ کیریئر کو ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کرکٹ کے تمام ہی فارمیٹس میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والے ہربھجن سنگھ نے تینوں فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ لے لی۔

ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ہربھجن نے لکھا کہ تمام اچھی چیزوں کا آخر اختتام آتا ہے۔ آج میں بھی اس کھیل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتا ہوں جس نے 23 سالہ کیریئر میں مجھے ہر چیز سے نوازا، آپ سب کا شکریہ۔
1998 میں 17 سال کی عمر میں آسٹریلیا کے خلاف میچ کھیل کر انٹرنیشنل کرکٹ کا آغاز کرنے والے ہربھجن سنگھ نے 103 ٹیسٹ میچوں میں بھارت کی نمائندگی کی، 417 وکٹیں لیں جب کہ236 ایک روزہ میچوں میں 269 اور 28 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 25 وکٹیں حاصل کیں۔

یوٹیوب پر اپنے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے اسپنر کا غم زدہ لہجے میں کہنا تھا کہ عملی طور پر میں بہت پہلے ہی ریٹائرڈ ہوچکا، اب بس ایک طرح کا فارمل اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ ہربھجن سنگھ نے اپنا آخری میچ متحدہ عرب امارات کے خلاف مارچ 2016 میں ڈھاکا میں کھیلا تھا جس کے بعد سے آئی پی ایل میں کلکتہ نائٹ رائیڈرز کی جانب سے کھیلتے رہے تاہم بھارتی ٹیم میں جگہ نہیں بن پائی تھی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔