بھارت کا لڑاکا طیارہ OLX پر، انڈین ایئرفورس میں کھلبلی!

آگرہ: بھارت کی ایئرفورس کا لڑاکا طیارہ مگ-23 کو او ایل ایکس پر 10 کروڑ کے عوض فروخت کے لیے پیش کردیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فضائیہ کے جنگی طیارے مگ-23 کو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کو تحفتاً دیا گیا تھا جو جامعہ کے مرکزی دروازے پر نصب ہے، تاہم اشیا کی خرید و فروخت کی ایپلی کیشن ’’او ایل ایکس‘‘ پر اسی طیارے کو فروخت کرنے کی پیشکش کردی گئی ہے۔
او ایل ایکس پر بھارتی جنگی طیارے کی قیمت 10 کروڑ رکھی گئی ہے۔ او ایل ایکس پر بھارتی فضائیہ کے جنگی طیارے کی فروخت کے اشتہار سے کھلبلی مچ گئی تاہم جامعہ کے پروکٹر پروفیسر محمد وسیم علی نے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ طیارے کی فروخت کے ڈیجیٹل اشتہار سے یونیورسٹی کی انتظامیہ یا طلبہ کا کوئی تعلق نہیں۔
علی گڑھ یونیورسٹی کی انتظامیہ کی جانب سے وضاحتی بیان کے بعد حکومت نے طیارے کی فروخت کا اشتہار اپ لوڈ کرنے والے ذمے داروں کے تعین کے لیے انکوائری کا حکم دیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔