کنٹرول لائن پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ، لڑکی شہید، پاک فوج کا موثر جواب!

راولپنڈی: لائن آف کنٹرول پربھارت کی بلااشتعال فائرنگ سے 18 سالہ لڑکی شہید اور6 شہری شدید زخمی ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کنٹرول لائن کے تتہ پانی سیکٹر میں واقع فتح پور اورتاہی گاؤں میں آبادی پر بھارت نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 18 سالہ لڑکی شہید اور 2 بچیوں، دو خواتین سمیت 6 شہری شدید زخمی ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے فائرنگ کرنے والی بھارتی چوکیوں کو موثر جواب دیتے ہوئے نشانہ بنایا۔
بھارتی فوج کی جانب سے رواں سال سیزفائر کی 1877 خلاف ورزیاں کیں، جس کے نتیجے میں 15 شہری شہید اور 144 زخمی ہوچکے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔