بھارت، راشی افسر کی ہوشیاری دھری کی دھری رہ گئی!

نئی دہلی: بھارت کا راشی سرکاری افسر کمال ہوشیاری کے باوجود پکڑا گیا، اُس کے گھر کی پائپ لائن سے رشوت کی مد میں لیے گئے لاکھوں روپے کے کرنسی نوٹ برآمد ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کرناٹک میں اینٹی کرپشن بیورو کے حکام نے پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ کے انجینئر کے گھر چھاپہ مارا تو پائپ لائن سے پانی کی جگہ نوٹ نکل آئے۔ چھاپے میں 25 لاکھ روپے کیش اور بڑی مقدار میں سونا بھی برآمد کیا گیا۔
کرنسی نوٹ پائپ لائن میں چھپانے کی اطلاع پر اینٹی کرپشن بیورو کے حکام نے پلمبر کی مدد سے پائپ لائن سے نوٹ برآمد کیے۔ پائپ لائن خصوصی طور پر نوٹ چھپانے کے لیے بنائی گئی تھی۔

خیال رہے کہ بھارت میں سرکاری کرپٹ افسروں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے اور اب تک متعدد کرپٹ افسروں کے خلاف کارروائی کی جاچکی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔