پاکستان، لنکن کرکٹ بورڈ کے تعلقات کشیدہ ہونے کا بھارتی دعویٰ

لاہور: پی سی بی ایشیا کپ 2023 کی میزبانی کرنے پر سری لنکن کرکٹ بورڈ سے ناراض ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ سری لنکا کرکٹ کی جانب سے پورے ایشیا کپ 2023 کی میزبانی میں اپنی دلچسپی کا اظہار کرنے پر ناراض ہے اور اسی وجہ سے لنکن ٹائیگرز کے ساتھ ون ڈے سیریز کھیلنے کی تجویز کو بھی مسترد کیا گیا۔
رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ پی سی بی اور لنکن بورڈ کے درمیان تعلقات اس وقت شدت اختیار کرگئے جب نجم سیٹھی کے تجویز کردہ ہائبرڈ ماڈل پر عمل کرنے کے بجائے ایشین ٹورنامنٹ کی میزبانی کے لیے سری لنکا کو ترجیع دی گئی۔ اس ماڈل میں ابتدائی طور پر پاکستان میں 4 میچز کرانے اور پھر دوسرے مرحلے کو متحدہ عرب امارات منتقل کرنے کی تجویز بھی پیش کی گئی تھی۔
پاکستان اور سری لنکا کو آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے لیے سری لنکا کا دورہ کرنا ہے تاہم لنکن بورڈ نے ورلڈکپ کے پیش نظر ون ڈے سیریز کی بھی ڈیمانڈ کی تھی، جس پر پی سی بی نے کھلے دل کا مظاہرہ کیا تھا، لیکن بعد میں اپنا موقف بدل لیا۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔