بھارت ہندو قوم پرستی کے خطرے سے دوچار ہے، امریکی رکن کانگریس

واشنگٹن: امریکی رکن کانگریس اینڈی لیون کا کہنا ہے کہ بھارت سیکولر جمہوریت کے بجائے ہندو قوم پرست ریاست بننے کے خطرے سے دوچار ہے۔
بیرون ملک کے خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان میں اظہار خیال کرتے ہوئے اینڈی لیون نے کہا کہ بھارت میں مسلمان، ہندو، مسیحی اور دیگر عقائد کے لوگوں کے حقوق کا تحفظ کرنا ہوگا۔
اینڈی لیون نے اس سے قبل کشمیر کے حق میں بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ کشمیر میں جو ہورہا ہے اس پر دنیا کو توجہ دینی چاہیے۔
اینڈی کا کہنا تھا کہ ویسے تو کشمیر خبروں میں نہیں ہے لیکن یہ ایک مثال ہے کہ کس طرح بھارتی وزیراعظم نریندر مودی انسانی حقوق اور جمہوریت کے معاملے میں بھارت کو غلط ڈگر پر لے جارہے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔