بدترین شکست پر اپنوں نے ہی بھارتی ٹیم کا پوسٹ مارٹم کرڈالا

نئی دہلی: ٹی 20 ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں 10 وکٹوں کی بدترین ہزیمت کے بعد بھارتی ٹیم پر سابق کھلاڑیوں کی شدید تنقید جاری ہے، گویا اُنہوں نے اُس کا پوسٹ مارٹم کر ڈالا ہے۔ سنیل گواسکر، کپل دیو، ہربھجن سنگھ اور دیگر نے اپنی قومی ٹیم کے بخیے اُدھیڑ کر رکھ دیے ہیں۔
اسی پر بس نہیں، بھارتی میڈیا چیخ چیخ کر اپنی ٹیم کے لتے لے رہا ہے۔ سنیل گواسکر روہت شرما اور ویرات کوہلی کی ریٹائرمنٹ کی پیش گوئی کررہے ہیں تو دوسری جانب سابق کپتان کپل دیو بھارتی ٹیم کو چُوکر قرار دے رہے ہیں۔
ہربھجن سنگھ نے کوچ راہول ڈریوڈ اور کپتان روہت شرما کو ہٹانے کا پُرزور مطالبہ کیا ہے۔ اجے جڈیجا نے بھی روہت شرما کی کپتانی پر سوال اُٹھائَے ہیں۔
بھارتی نیوز چینلز نے بھی اپنی ٹیم پر دلچسپ انداز میں شدید تنقید کی ہے، کوئی کہہ رہا ہے کہ یہ آسٹریلیا گھومنے پھرنے گئے تھے۔ کوئی کہہ رہا ہے کہ سیمی فائنل میں ان کی ایک بھی موومنٹ سے ایسا نہیں لگا کہ یہ میچ جیتنا چاہتے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔