بھارت کی آسٹریلیا میں بڑی ہزیمت، 36 رنز پر ڈھیر!

ایڈیلیڈ: گھر کے شیر بھارتی بیٹسمین آسٹریلوی میدانوں پر کاغذی شیر ثابت ہوئے اور ایڈیلیڈ ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں پوری بھارتی ٹیم اپنے کم ترین اسکور36 پر ڈھیر ہوگئی۔ بھارت نے پہلی اننگز میں 244 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا تھا، یوں آسٹریلیا کو 90 رنز کا ہدف ملا، جو اُس نے باآسانی حاصل کرکے 8 وکٹوں سے کامیابی کو گلے لگایا۔
بھارتی ٹیم ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں اپنے کم ترین اسکور36 پرڈھیرہوگئی۔ اس سے قبل کم ترین ٹوٹل 42 تھا جو انگلینڈ کے خلاف لارڈز ٹیسٹ 1974 میں بنایا گیا تھا، بھارت کے 9 بیٹسمین آؤٹ جب کہ محمد شامی ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے، کسی ایک کو بھی ڈبل فیگر تک رسائی کی مہلت نہیں ملی۔
جوش ہیزل ووڈ نے 5 اورپیٹ کمنز نے 4 شکار کیے۔ پہلی اننگز میں 191 تک محدود رہنے والی آسٹریلوی ٹیم کو فتح کیلیے صرف 90 رنز درکار تھے جو اُس نے دو وکٹوں کے نقصان پر بنالیے۔
اس شرم ناک شکست، رُسوائی اور ہزیمت پر بھارت بھر میں صف ماتم بچھی ہوئی ہے اور اپنی ٹیم کو بھارتی عوام سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔