اسد عمر بھی کورونا کا شکار، گذشتہ روز وزیراعظم سے بھی ملاقات کی

نیشنل کمانڈ اینڈ کنڑول سینٹر کے چئیرمین اسد عمر بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔وفاقی وزیر اسد عمر نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اسد عمر نے گذشتہ روز وزیراعظم سے بھی ملاقات کی تھی۔ساتھ ہی اسد عمر نے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حزشتہ روز معاشی ٹیم کے اجلاس میں بھی شرکت کی تھی۔اجلاس میں وفاقی وزراء مخدوم خسرو بختیار، ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، حماد اظہر، عبدالرزاق داؤد ، ڈاکٹر عشرت حسین، رضا باقر اور وقار مسعود بھی شریک تھے۔ ممکن ہے کہ وزیراعظم سمیت دیگر وزراء کے بھی کورونا ٹیسٹ کیے جائیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔