کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل میں بھارت کا ہاتھ ہے، کینیڈین وزیراعظم

ٹورنٹو: بھارت کے ساتھ کینیڈا کے تعلقات مزید کشیدگی کا شکار ہوگئے جب کہ کینیڈا نے بھارتی سفارت کار اور را کے سربراہ کو اپنے ملک سے نکال دیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت اور کینیڈا کے تعلقات مزید کشیدہ ہوگئے، کینیڈا نے بھارتی سفارت کار کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا جب کہ کینیڈا میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سربراہ پون کمار کو ملک بدر کردیا۔
کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے پارلیمنٹ سے خطاب میں کہا کہ کینیڈین انٹیلی جنس نے ہردیپ نجر کی موت اور بھارتی حکومت کے درمیان تعلق کی نشان دہی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ جی 20 اجلاس میں بھارتی وزیراعظم مودی کے ساتھ اٹھایا تھا، کینیڈین سرزمین پر شہری کے قتل میں غیر ملکی حکومت کا ملوث ہونا ہماری خودمختاری کے خلاف ہے۔
دھیان رہے کہ خالصتان کے حامی سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کو کینیڈا میں 18 جون کو گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا تھا جب کہ ہردیپ سنگھ کے قتل کے خلاف سکھوں نے دنیا بھر میں مظاہرے کیے تھے۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔