بھارت: وزیراعلیٰ کا پوسٹر پھاڑنے پر کتے کے خلاف کیس

نئی دہلی: بھارت کے حوالے سے آئے روز ایسی کوئی مضحکہ خیز اطلاع آتی ہے جو دُنیا کو انگشت بدنداں کردیتی ہے۔ بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ جگن موہن ریڈی کے دیوار پر لگے پوسٹر کو کھرچنے کے الزام پر کتے کے خلاف مقدمہ درج کرادیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست آندھرا پردیش کے علاقے وجئے واڑہ میں تیلگو دسام پارٹی کے ایک رہنما مقامی تھانے میں کتے کے خلاف انوکھی شکایت لے کر پہنچ گئے اور مقدمہ درج کرانے کے لیے اپنا اثر و رسوخ استعمال کیا۔
یہ مقدمہ وائرل ہونے والی اس ویڈیو کے تناظر میں درج کیا گیا جس میں ایک کتے کو دیوار پر لگے ایک پوسٹر کو کھرچتے اور پھاڑتے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس پوسٹر پر وزیراعلیٰ جگن موہن ریڈی کی تصویر تھی۔
تیلگو دسام پارٹی کے مقامی رہنما داساری ادے سری نے مطالبہ کیا کہ کتے کو گرفتار کرکے سزا دی جائے۔
تاہم سوشل میڈیا صارفین اور اپوزیشن رہنماؤں اس مطالبے کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ دیسام پارٹی کے لیڈر کو اپنا دماغی علاج کرانا چاہیے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔