بھارت: آسمانی بجلی گرنے کے مختلف واقعات میں 20 افراد ہلاک

نئی دہلی: بھارت میں آسمانی بجلی گرنے کے مختلف واقعات کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک ہوگئے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق بھارت کی ریاست بہار کے 8 اضلاع میں مختلف مقامات پر آسمانی بجلی گرنے سے 20 افراد ہلاک ہوگئے۔ بھارتی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ملک کی جنوبی ریاستوں میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
بہار کے وزیراعلیٰ نے موسم کی صورت حال اورآسمانی بجلی گرنے کے واقعات کے بعد عوام کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔ بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق 1995 سے لے کر 2014 تک آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔