پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کرپشن کیس میں گرفتار

کوٹری: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کو اینٹی کرپشن ڈائریکٹر ذیشان میمن نے گرفتار کرلیا۔
پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ اینٹی کرپشن جام شورو میں اپنے مقدمے کی سماعت میں پہنچے تھے، جہاں سے انہیں گرفتار کیا گیا۔ سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ اپنے خلاف درج جعل سازی اور دھوکا دہی کے مقدمے میں بیان ریکارڈ کرانے تھانہ اینٹی اسٹیبلشمنٹ جام شورو پہنچے تھے۔
حلیم عادل شیخ اور 5 دیگرافراد کے خلاف تھانہ اینٹی اسٹیبلشمنٹ میں 63 ایکڑ اراضی جعل سازی سے نام کرانے اور اس پر زرعی بینک سے قرض لینے کا مقدمہ درج ہے۔ حلیم عادل کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے سرکل آفیسر ذیشان حیدر نے طلب کیا تھا۔
خیال رہے کہ پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ اس مقدمے میں صوبائی انسداد بدعنوانی عدالت سے عبوری ضمانت پر ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔