کراچی میں خواتین کے لیے پنک بس سروس کا افتتاح

کراچی: وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن کے ہمراہ خواتین نے پیپلز پنک بس سروس کا افتتاح کردیا۔
پنک بس سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ آج پنک بس سروس کی شروعات کرنے جارہے ہیں، سکھر میں پیپلز بس سروس شروع کی ہے، ہمیں سب سے زیادہ ماں بیٹیوں کو خودمختار بنانا ہے۔
وزیر ٹرانسپورٹ سندھ نے کہا کہ خواتین کو سہولتیں دینے کی ذمے داری حکومت کی ہے، سندھ کے ہر شہر میں خواتین کے لیے بسیں چلانے کی کوشش کررہے ہیں، تمام بسوں میں خواتین کے لیےعلیحدہ سیٹس ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن نے کہا تھا کہ یہ بس ماڈل کالونی سے براستہ شاہراہ فیصل، ٹاور تک چلائی جائے گی، پنک بس سروس صبح اور شام کو دفتری اوقات میں ہر 20 منٹ بعد چلے گی جب کہ دفتری اوقات کے بعد معمول کے اوقات میں یہ بس ہر گھنٹے بعد چلے گی۔
خیال رہے کہ پیپلز بس سروس میں مرد مسافروں کا داخلہ ممنوع ہوگا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔