لاہور، محکمہ موسمیات نے منگل کے روز گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی

لاہور:محکمہ موسمیات نے منگل کے روز گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق شہر کا موسم خشک اور گرم ہو گیا ہے،گزشتہ تین روز سے موسم اپنے تیور دکھا رہا ہے،شدید گرمی سے شہری بلبلا اٹھے ہیں۔درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

شہر لاہور میں ہوا میں نمی کا تناسب 44 فیصد ریکارڈ کیا ہوا ہے۔ہوا کی رفتار 2 کلومیٹر فی گھنٹہ کے حساب سے چل رہی ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے دن بھر زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ظاہر کرنے کے ساتھ ساتھ منگل کے روز گرج چمک کے ساتھ رنجم کا سلسلہ جاری رہنے کی

پیش گوئی کی گئی ہے
دوسری جانب صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں آج 29 مئی 2020 بروز ہفتہ موسم گرم اور مرطوب رہے گا، شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد اور مضافات میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا، درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ نمی زیادہ ہونے سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس ہو رہی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، بارش کا کوئی امکان نہیں۔ جنوب مغربی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 12 ناٹیکل میل ریکارڈ کی گئی ہے

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔