عمران خان کا بشریٰ بی بی کو بنی گالہ میں زہر دیے جانے کا دعویٰ

راولپنڈی: پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کے دوران دعویٰ کیا ہے کہ اہلیہ بشریٰ بی بی کو بنی گالا میں زہر دیا گیا۔
اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت ہوئی۔ اس دوران بانی پی ٹی آئی کا احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا سے مکالمہ ہوا۔
بانی پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا کہ بشریٰ بی بی کو بنی گالہ میں زہر دیا گیا ہے، شک ہے بشریٰ بی بی کو زہر دیا گیا، مجھے پتا ہے اس کے پیچھے کون ہے۔
انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کی جلد اور زبان پر نشانات پڑ گئے ہیں، عدالت بشریٰ بی بی کے مکمل میڈیکل چیک اپ اور انکوائری کرانے کا حکم دے۔
عمران خان نے مطالبہ کیا کہ بشریٰ بی بی کا معائنہ شوکت خانم کے ڈاکٹر عاصم یونس سے کرایا جائے۔
عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی درخواست دینے کی ہدایت کی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔