عمران خان نے شیرافضل کا نام فوکل پرسنز کی فہرست سے نکال دیا

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان نے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا نام فوکل پرسنز کی فہرست سے خارج کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ سابق وزیراعظم اور بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو جیل میں ان سے ملاقات کرنے کے لیے نام دینے کی فہرست سے بھی نکال دیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے شیر افضل مروت کو اپنی سوشل میڈیا ٹیم سے بھی خارج کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جب کہ بانی چیئرمین کی جانب سے فیصلہ کور کمیٹی کی سفارشات پر کیا گیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔