عمران خان حفاظتی ضمانت کی خاطر لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان حفاظتی ضمانت کے لیے زمان پارک سے لاہور ہائی کورٹ پہنچ گئے۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ اور جسٹس انوار حسین پر مشتمل دو رکنی بینچ عمران خان کی حفاظتی ضمانتوں کی درخواستوں پر رجسٹرار آفس کے اعتراض کے ساتھ سماعت کرے گا۔
عمران خان نے اسلام آباد میں درج مقدمات میں حفاظتی ضمانت کے لیے ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ رجسٹرار آفس کا اعتراض ہے کہ عمران خان ان مقدمات میں پہلے حفاظتی ضمانتی لے چکے ہیں۔
عمران خان نے اسلام آباد کی متعلقہ عدالت میں پیش نہ ہونے پر درخواست دائر کی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔