بیماری کے باعث انٹرویو دینا مشکل، بات نہیں کی جاتی، ایمان علی

لاہور/ کراچی: پاکستان کی ماڈل اور اداکارہ ایمان علی نے اپنی بیماری سے متعلق بڑا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ بیماری کے باعث ان کے لیے انٹرویو دینا انتہائی مشکل ہوگیا ہے کیونکہ ٹھیک طرح سے بات نہیں کرپاتی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں اداکارہ نے بتایا مجھے Multiple sclerosis (MS) ہے جو کبھی ختم نہیں ہوتا، آپ کو اس کے ساتھ ہی زندگی گزارنے کی عادت ڈالنی پڑتی ہے۔
ایمان علی نے کہا کہ اس بیماری کو سمجھانا بڑا مشکل ہے، اس میں سب کچھ ہوتا ہے، میری بینائی چلی جاتی ہے، چلا پھرا نہیں جاتا، ابھی ڈیڑھ سال ہوگیا میرے ہاتھ کام نہیں کررہے، یہ ایسے ہیں جیسے سُن ہوچکے ہیں۔
انہوں نے کہا میں اسے چیلنج کی طرح لے رہی ہوں، بس آپ اپنے سر پر اسے سوار نہ کریں، کئی بیماریاں ہوتی ہیں جو نظر نہیں آتیں۔

ایمان علی نے بتایا میرے لیے انٹرویو دینا بہت مشکل ہے کیونکہ مجھ سے بات نہیں کی جاتی، بات کرتے وقت بولے جانے والے الفاظ ایک دوسرے سے مل جاتے ہیں، مجھے لفظ بھول جاتے ہیں، جیسے اگر ٹیبل ہے تو میں امی سے پوچھتی ہوں کہ وہ کیا ہوتی ہے جس پر ہم بیٹھ کر کھانا کھاتے ہیں، اسی لیے میری کوشش ہوتی ہے کہ زیادہ تر اس طرف توجہ نہ دوں اور لوگوں سے مذاق مستی کرتی رہوں۔
یہ ایک ایسی حالت ہے جو دماغ اور ریڑھ کی ہڈی کو متاثر کرسکتی ہے جس کی کئی علامات ہوتی ہیں جیسا کہ بینائی کے مسائل، ہاتھوں یا ٹانگوں کی حرکت میں مسئلہ، بولنے میں مسائل وغیرہ۔
یہ بیماری تاحیات رہتی ہے جو بعض اوقات سنگین معذوری کا سبب بنتی ہے، حالانکہ یہ کبھی کبھار معمولی بھی ہوتی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔