بابراعظم اور میرا باہمی احترام کا رشتہ ہے، عماد وسیم

کراچی: پاکستان ٹیم کے آل رائونڈر عماد وسیم نے کہا ہے کہ بابراعظم اور میرا باہمی احترام کا رشتہ ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں ایک سوال کے جواب میں آل راؤنڈر عماد وسیم نے کہا کہ میرا اور بابراعظم کا باہمی احترام کا رشتہ تھا اور رہے گا۔
عماد وسیم کا کہنا تھا کہ میری جہاز میں بابراعظم کے ساتھ تصویر بھی توجہ کا مرکز بنی، 10 سال بعد ان خوش گوار یادوں کو دیکھ کر ہم مسکرائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جب آپ ملک کی نمائندگی کرتے ہیں تو سب چیزیں بہت پیچھے رہ جاتی ہیں۔
کپتان بابراعظم اور عماد وسیم کے درمیان پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن سے تلخی دیکھی جارہی ہے، جب عماد وسیم کو کراچی کنگز کا کپتان بنایا گیا تو بابراعظم نے فرنچائز کو خیرباد کہہ دیا اور پشاور زلمی کا حصہ بن گئے۔
بعدازاں کراچی کنگز کے پرانے ساتھیوں کے تعلقات کے حوالے سے پہلے یہ باتیں گردش کررہی تھیں کہ دونوں کے درمیان اختلافات ہیں، عماد وسیم نے اس سے قبل بھی شکوہ کیا تھا کہ انہیں جان بوجھ کر قومی ٹیم سے دور رکھا جارہا ہے۔
خیال رہے کہ افغانستان کے خلاف کھیلی گئی حالیہ ٹی20 سیریز میں ٹاپ رن اسکورر آل راؤنڈر عماد وسیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے ڈراپ کردیا گیا تھا جبکہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ بابراعظم نے عماد وسیم کے حق میں ووٹ نہیں دیا اور یوں پی ایس ایل اور افغانستان کے خلاف پرفارم کرنے والے کھلاڑی کو باہر کردیا گیا۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔