شعیب دستگیر تبدیل، انعام غنی نئے آئی جی پنجاب!

لاہور: انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس شعیب دستگیر کو تبدیل کرکے اُن کی جگہ انعام غنی کو نیا آئی جی پنجاب تعینات کردیا گیا۔
قبل ازیں انعام غنی ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب تعینات تھے۔ انعام غنی ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب بھی رہ چکے ہیں۔
وفاقی حکومت نے نئے آئی جی پنجاب کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ سابق آئی جی شعیب دستگیر کو سیکریٹری نارکوٹکس کنٹرول بورڈ لگادیا گیا۔
خیال رہے کہ پی ٹی آئی دور میں پانچ آئی جی تبدیل ہوچکے ہیں جب کہ اس دوران متعین کیے گئے آئی جیز میں انعام غنی کا چھٹا نمبر ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔