آئی سی سی اجلاس، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے متعلق اہم فیصلے

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بورڈ میٹنگ میں اہم فیصلے کیے ہیں۔
آئی سی سی کی ورچوئل بورڈ میٹنگ کا دو روزہ اجلاس ختم ہونے پر میٹنگ میں ہونے والے فیصلے ‏سامنے آگئے۔ ڈی آر ایس میں امپائرز کال برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کورونا کے پیش ‏نظر ٹیسٹ میچز میں مقامی امپائر برقرار رکھنے کی بھی اجازت دی گئی ہے۔
آئی سی سی نے ٹیسٹ میچز میں 3 اور ون ڈے میں 2 ریویو برقرار رکھنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
بورڈ میٹنگ میں انڈر19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ملتوی کردیا گیا ہے جب کہ کورونا کے پیش نظر ٹی ‏ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے 23 رکنی اسکواڈ منظور کیا گیا ہے۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ بھارت ٹی 20 ورلڈکپ کے لیے پاکستانیوں کو ویزوں کی یقین دہانی آئندہ ماہ ‏کرائے گا۔ پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے بھارت کے ویزے کی یقین دہانی مانگی تھی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔