ورلڈکپ کرکٹ سپرلیگ کا اعلان!

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈکپ سپرلیگ کا اعلان کردیا، جس کا آغاز 30 جولائی سے ہوگا۔
پہلا جوڑ 30 جولائی کو ساؤتھمپٹن میں کھیلے جانے والے سیریز کے پہلے میچ میں پڑے گا، سپر لیگ سے ورلڈکپ 2023 کے لیے کوالیفائی کرنے والی ٹیموں کا فیصلہ ہوگا، 12 فل ممبر ملکوں اور ایک کوالیفائر نیدرلینڈ میں سے ہر ایک کو 3،3 میچز پر مشتمل 4 ہوم اور اتنی ہی اوے سیریز کھیلنا ہوں گی، ان میں سے ٹاپ تھری کو بھارت میں ہونے والے میگا ایونٹ میں براہ راست شرکت کا پروانہ جاری ہوجائے گا۔
آئی سی سی کے جنرل منیجر کرکٹ جیف ایلر ڈائس کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ سپر لیگ کا عالمی چیمپئن انگلینڈ اور آئرلینڈ کے مقابلوں کے ساتھ آغاز خوش آئند ہے، میگا ایونٹ کے انعقاد سے قبل ہونے والے ایک روزہ میچز میں شائقین کی دلچسپی برقرار رکھنے کے لیے لیگ اہم کردار ادا کرے گی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔