جیل جا کر زیادہ خطرناک ہوجاؤں گا، عمران خان

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میں جیل جاکر زیادہ خطرناک ہوجائوں گا۔
عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں جاری ہے، عدالت آتے ہوئے آج پھر صحافیوں نے عمران خان پر سوالات کی بوچھاڑ کردی۔
سابق وزیراعظم عمران خان سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا حکومت آپ کو گرفتار کرنے کا پلان بنارہی ہے، جواب میں عمران خان نے کہا کہ میں جیل میں جا کر اور زیادہ خطرناک ہوجاؤں گا۔
عمران خان سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ عدالت کے سامنے کھڑے ہوکر معافی مانگیں گے، اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ معافی سے پہلے میں آپ سے این او سی لوں گا، آپ کا کافی تجربہ ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔