خلیل قمر کی خاتون کیساتھ وائرل فون کال نے تہلکہ مچادیا

کراچی: تنازعات کی زد میں رہنے والے ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمٰن قمر کی خاتون کے ساتھ کال پر بات چیت کی وائرل آڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا کر رکھ دیا۔
سماجی ذرائع ابلاغ کے مختلف پلیٹ فارمز پر خلیل الرحمٰن قمر کی ایک آڈیو کال ریکارڈنگ وائرل ہورہی ہے، جس میں وہ کسی خاتون کے ساتھ ملنے کے حوالے سے بات کررہے ہیں۔
اس وائرل آڈیو میں سُنا جاسکتا ہے کہ ڈرامہ رائٹر خاتون کو ملنے پر زور دے رہے ہیں جب کہ خاتون انہیں اپنی مجبوری بتارہی ہیں کہ وہ ان سے باہر ملنے کیوں نہیں آسکتی۔
ناقدین کی جانب سے جنس پرست مرد قرار دیے جانے والے مصنف خلیل الرحمٰن قمر کی یہ آڈیو لیک ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
سوشل میڈیا پر گردش کرتی اس آڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ نامعلوم خاتون خلیل الرحمٰن کو کہتی ہے کہ میرے شوہر ساتھ آنے کو کہہ رہے تھے اس لیے میں ان سے ناراض ہوگئی میں تیار ہوئی بیٹھی تھی، مگر وہ ساتھ جانے کی ضد کرنے لگے، جس پر میں نے جانے سے ہی منع کردیا۔
خلیل الرحمٰن سے خاتون کہتی ہے کہ میں آپ کو تصویر بھیجتی ہوں، میں تیار ہوئی بیٹھی تھی جس پر وہ کہتے ہیں کہ مجھے تم پر ٹرسٹ ہے۔
خلیل الرحمٰن خاتون سے تصاویر بھیجنے کا کہتے ہوئےانہیں جب سہولت میسر ہو تب ملنے کا کہتے ہیں۔
ان کی مذکورہ آڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین اور ناقدین کا کہنا ہے کہ خلیل الرحمٰن ہمیشہ عورتوں کی وفاداری پر سوالات اٹھاتے ہیں مگر شادی شدہ خاتون سے مبینہ گفتگو نے ان کے اِن کی ہی وفاداری کوختم کردیا کیونکہ وہ ایک شادی شدہ عورت کو شوہر کو بتائے بغیر ان سے ملنے پر زور دے ہیں۔
دھیان رہے کہ ڈرامہ رائٹر کی جانب سے اب تک اس کال کے حوالے سے کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔