مجھے کیریئر کے پہلے ڈرامے سے نکال دیا گیا تھا، صنم جنگ

کراچی: پاکستانی ٹی وی ڈراموں کی مقبول اداکارہ صنم جنگ نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں ان کے پہلے ڈرامے سے نکال دیا گیا تھا۔
صنم جنگ نے گزشتہ دنوں نجی ٹی وی سے گفتگو میں انکشاف کیا کہ اُنہیں ان کے پہلے ڈرامے کے لیے مسترد کردیا گیا تھا۔


صنم جنگ نے بتایا کہ اُنہوں نے ایم بی اے مکمل کیا اور اس کے بعد اپنے کیریئر کا آغاز بطور وی جے کیا، تاہم کچھ دنوں بعد اُن کی نوکری ختم ہوگئی، جس کے بعد وہ بے روزگار تھیں کہ نینا کاشف نے اُنہیں دل مضطر کے لیے آڈیشن دینے کی خاطر بُلایا۔


صنم جنگ نے بتایا کہ اُنہوں نے آڈیشن دیا، لیکن انہیں اس ڈرامے کے ہدایت کار رومی انشا نے مسترد کردیا۔ ہدایت کار کا کہنا تھا کہ صنم جنگ اداکاری نہیں کرسکیں گی۔
اداکارہ صنم جنگ نے بتایا کہ انہوں نے مجھے خود بلایا، پھر مسترد کردیا اور گھر بھیج دیا لیکن بعد میں ہدایت کار کو تبدیل کردیا گیا، کیونکہ وہ مجھ سے متفق نہیں تھے۔
اداکارہ نے بتایا کہ اس کے بعد یہ ڈرامہ شہزاد کاشمیری نے ڈائریکٹ کیا اور اس طرح اُنہیں اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے کا موقع ملا۔ صنم جنگ کا کہنا تھا کہ اُنہیں لگتا ہے کہ جب کوئی چیز آپ کے لیے لکھ دی گئی ہوتی ہے تو وہ آپ کو مِل جاتی ہے۔

خیال رہے کہ اداکار عمران عباس کے ساتھ صنم جنگ کا پہلا ڈرامہ دل مضطر تھا جس نے انہیں بے پناہ شہرت دی اور پھر انہوں نے کبھی مُڑ کر نہیں دیکھا۔
صنم جنگ اِن دِنوں نجی ٹی وی کے ڈراے پیاری مونا میں نظر آرہی ہیں، جسے شائقین کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔