چاہتی ہوں ہونے والا شوہر مجھ سے زیادہ خوبصورت نہ ہو، یمنیٰ زیدی

کراچی: شوبز انڈسٹری کی صف اول کی اداکارہ یمنیٰ زیدی نے کہا ہے کہ ان کا ہونے والا جیون ساتھی خوبصورت ہو، لیکن مجھ سے زیادہ اچھا نہ دِکھے۔
حال ہی میں یمنیٰ نے اپنی نئی فلم نایاب کی تشہیری مہم کے سلسلے میں نجی ٹی وی کے ایک کامیڈی شو میں شرکت کی، جس میں انہوں نے اپنے شوہر میں ہونے والی خصوصیات سے متعلق بات کی۔
اداکارہ یمنٰی زیدی نے بتایا کہ میری خواہش ہے کہ وہ ایک اچھے دل کا شخص ہو اور ذہین ہو، میرے ساتھ تعلقات اچھے رہیں اور مجھ سے محبت کرے۔
اس پر میزبان نے کہا کہ آپ ان کی شکل و صورت کو ترجیح نہیں دیں گی؟ اس پر یمنیٰ زیدی نے جواب دیا کہ وہ میری نظر کو اچھا لگنا چاہیے، میں چاہتی ہوں شریک حیات مجھے اچھا لگے لیکن مجھ سے زیادہ خوبصورت نہ ہو۔
اس کے علاوہ شو کے دوران یمنیٰ نے اپنے پسندیدہ ہیرو سے متعلق کہا کہ انہیں ٹام کروز بہت پسند ہیں، وہ ان کی بڑی مداح ہیں۔
اداکارہ یمنٰی کا یہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہورہا ہے، جس پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے دیکھنے میں آرہے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔