خود کو انڈر ریٹڈ محسوس کرتی، اصل قدر کے مطابق نہیں سراہا گیا، کنزیٰ ہاشمی

کراچی: ٹی وی کی مقبول اداکارہ کنزیٰ ہاشمی نے شکوہ کیا ہے کہ انہیں ان کی اصل قدر و قیمت کے مطابق نہیں سراہا گیا۔
حال ہی میں اداکارہ نے ایک انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے اپنے مختلف پروجیکٹس سمیت اداکاری کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔
میزبان کے ایک سوال پر کنزیٰ ہاشمی نے کہا کہ وہ خود کو انڈر ریٹڈ محسوس کرتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے میری اصل قدر و قیمت کے مطابق نہیں سراہا گیا، میں مختلف کردار ادا کرنے کا انتخاب کرتی ہوں، ڈرامہ دل آویز میں، میں نے 2 کردار ادا کیے اور دونوں میں بہت مختلف اداکاری کی تھی۔
کنزیٰ ہاشمی نے مزید کہا کہ میں نے بہت کام کیا ہے، لیکن اب میں یہ سمجھتی ہوں کہ اگر کسی کا ایک ڈرامہ ہٹ ہوجائے تو دوسرا ڈرامہ بھی ہٹ ہونا ضروری ہے، تبھی وہ اسٹار کہلائے گا، ورنہ لوگ پہلے والے کا بھی کریڈٹ چھین لیتے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔