ڈھاکا میں کپڑے کی مارکیٹ میں آگ لگنے سے سیکڑوں دکانیں خاکستر
بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا کی مشہور کپڑا مارکیٹ میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔
بیرون ملک کے میڈیا کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ڈھاکا میں کپڑے کی مشہور مارکیٹ بنگا بازار میں آگ بھڑک اٹھی، یہ مارکیٹ 3 ہزار دکانوں پر مشتمل ہے۔
آگ بجھانے والے عملے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مارکیٹ میں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی عملے نے موقع پر پہنچ کر آگے بجھانے کے عمل میں حصہ لیا لیکن آگ کی شدت خطرناک درجے تک پہنچ چکی تھی۔
انتظامیہ کے مطابق مارکیٹ میں آگ بجھانے کے عمل میں 600 فائر فائٹرز نے حصہ لیا، تاہم ابھی کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی جب کہ آگ لگنے کی وجہ بھی تاحال معلوم نہیں ہوسکی، آتش زدگی کے نتیجے میں سیکڑوں دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔