وفاقی کابینہ نے عدالت عظمیٰ کا فیصلہ مسترد کردیا

اسلام آباد: عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے بعد وزیراعظم کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس جاری ہے، جس میں کابینہ نے انتخابات کیس سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ مسترد کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے، جس میں ای سی سی کے فیصلوں کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں قومی اسپورٹس پالیسی ڈیفر کردی گئی اور سیاسی امور پر گفتگو کا آغاز ہوا۔ سیکرہٹری اور تمام سرکاری افسران اجلاس سے باہر چلے گئے۔
اجلاس میں الیکشن التوا کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کی صورت حال پر غور کیا جارہا ہے۔ شرکا نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو مسترد کردیا۔
ذرائع کے مطابق شرکا نے کہا ہے کہ عدالت عظمیٰ کا فیصلہ ناقابل عمل ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔