دی کرائون میں بولڈ سین کرنے پر ہمایوں سعید پر کڑی تنقید

لندن: پاکستانی فلموں اور ڈراموں کے سپر اسٹار ہمایوں سعید کو نئی ہالی وُڈ ویب سیریز دی کراؤن میں نازیبا مناظر فلم بند کرانا مہنگا پڑگیا، متنازع سین پر اُنہیں کڑی تنقید کا سامنا ہے۔
9 نومبر کو ریلیز ہونے والی نیٹ فلکس کی سیریز دی کراؤن سیزن فائیو میں ہمایوں سعید نے برطانیہ کی شہزادی ڈیانا کے محبوب پاکستان سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر حسنات کا کردار ادا کیا ہے۔
ڈاکٹر حسنات احمد خان پاکستانی نژاد برطانوی شہری تھے، جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اُن سے لیڈی ڈیانا محبت کرتی تھیں اور دونوں کے درمیان گہری دوستی تھی۔ لیڈی ڈیانا انہیں مسٹر ونڈرفل کہہ کر پکارتی تھیں۔
ہمایوں سعید کی دی کراؤن میں اداکاری کو جہاں دُنیا بھر میں سراہا جارہا ہے، وہیں ملک میں انہیں ہالی وُڈ ہیروئن کے ساتھ نازیبا اور بولڈ سین کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر تبصرے بھی دیکھنے میں آرہے ہیں، پاکستانی صارفین کا کہنا ہے کہ انہوں نے سوچا بھی نہیں تھا کہ ہمایوں اپنی پہلی ہالی وُڈ سیریز میں ہی ایسا قدم اُٹھالیں گے۔
کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ اگر یہی سین کوئی پاکستانی اداکارہ کرتی تو اسے ٹرول کیا جاتا مگر کیونکہ ہمایوں سعید مرد ہیں، اس لیے انہیں کوئی کچھ نہیں کہہ سکتا۔
خیال رہے کہ دی کراؤن کے پانچویں سیزن میں ڈاکٹر حسنات کا کردار ادا کرنے والے ہمایوں سعید کی لیڈی ڈیانا کا کردار ادا کرنے والی ہالی وُڈ اداکارہ کے ساتھ بڑھتی قربتوں کے بولڈ سین فلمائے گئے ہیں، جس کے بعد سے ہمایوں سعید کا نام ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔