عمران ہاشمی مذہبی شخص، ہم دونوں ساتھ آیتیں پڑھا کرتے تھے: حمائمہ

کراچی: پاکستانی فلموں کی مقبول اداکارہ حمائمہ ملک کا کہنا ہے کہ بولی وُڈ اداکار عمران ہاشمی مذہبی شخص ہیں اور ہم دونوں ساتھ آیتیں پڑھا کرتے تھے۔
حمائمہ ملک نے ایک ڈیجیٹل انٹرویو کے دوران عمران ہاشمی سے متعلق انکشاف کیا کہ عمران ہاشمی میرے بے حد اچھے دوست ہیں اور بہت اچھے انسان ہیں، ساتھ ہی وہ ایک اچھے اداکار بھی ہیں، وہ اپنے کام کی اور دوسروں کی عزت کرتے ہیں، عمران کا دل دوسروں کے لیے صاف ہے۔
اداکارہ حمائمہ ملک کا کہنا تھا کہ جتنا پاکستانی عوام نے عمران ہاشمی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے، انہوں نے عمران ہاشمی کے سارے گناہ دھودیے ہیں، میں سوشل میڈیا پر عمرہ کی پوسٹ لگاؤں یا کہیں لنچ ڈنر کی تصویر پوسٹ کروں مجھے کمنٹ میں کہا جاتا ہے کہ تمہیں عمران ہاشمی نہیں یاد آرہا؟، عمران ہاشمی نے کھانا کھالیا؟۔
حمائمہ ملک نے مشورہ دیتے ہوئے کہ ہمیں چاہیے کہ ایک دوسرے پر تنقید کرنے کے بجائے آگے بڑھ جائیں اور اچھی باتیں کریں۔
حمائمہ نے بتایا عمران کو ساری قرآنی آیتیں آتی ہیں ہم دونوں ساتھ آیتیں پڑھا کرتے تھے وہ مذہبی اور باعمل مسلمان (practicing muslim) ہے۔
قبل ازیں اداکارہ حمائمہ ملک نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ انہیں عمران ہاشمی کے ساتھ بولی وُڈ فلم راجہ نٹور لال میں کام کرنے پر کوئی شرمندگی نہیں، اس فلم میں ایسا کوئی رومانوی سین نہیں تھا جس پر میں شرمندہ ہوں، میں نے عمران ہاشمی کے ساتھ کام کیا میں اس پر بھی شرمندہ نہیں ہوں۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔