فضائی سفر کے دوران گم ہونے والا بیگ 4 برس بعد واپس کیسے ملا؟

ہیوسٹن: چار برس قبل امریکی ایئرلائن سے گم ہونے والا سوٹ کیس خاتون کو واپس مل گیا۔
بیرون ملک کے میڈیا کے مطابق امریکی فضائی کمپنی یونائیٹڈ ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے شکاگو سے گھر لوٹنے والی خاتون کا سامان سے بھرا ہوا بیگ دوران پرواز گم ہوگیا تھا جسے 4 برس بعد ایئرلائن نے خاتون کو لوٹادیا ہے۔
خاتون نے ٹک ٹاک پر شیئر کی جانے والی ویڈیوز میں بتایا کہ میں ہیوسٹن ایئرپورٹ پہنچی تو مجھے فون کال موصول ہوئی کہ آپ کا کھویا ہوا بیگ مل گیا ہے جو ہونڈورس سے بذریعہ پرواز آیا ہے۔
اپریل گیون نامی خاتون نے کہا میں بیگ ملنے اور پھر بیگ کے ہونڈورس سے پہنچنے اور واپس آنے پر ششدر رہ گئی۔
گیون نے اپنی ویڈیو میں بتایا کہ وہ اگست 2018 میں ایک کاروباری دورے پر شکاگو گئی تھی جہاں سے گھر لوٹتے ہوئے ان کا بیگ گم ہوگیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اتنے برس میں بیگ کو تھوڑا سا نقصان پہنچا تاہم بیگ کے اندر موجود سامان ٹھیک حالت میں موجود تھا۔
اپریل گیون کا کہنا تھا کہ ایئرلائن نے انہیں بیگ کھونے کی وجہ کچھ یوں بتائی کہ چیک ان کرتے وقت میرا بیگ مشین پر درست طریقے سے اسکین نہیں ہوا تھا، اسی لیے ٹریک نہیں ہوسکا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔