بالوں کو سفید ہونے سے کیسے بچایا جائے؟

کراچی: اس وقت عالم یہ ہے کہ ہر کسی کو بالوں کے گرنے اور جلد سفید ہونے کے اندیشے لاحق ہیں، جوانی میں بالوں کا سفید ہونا عام ہوتا جارہا ہے۔
بال اس وقت سفید ہوتے ہیں جب ہمارے خلیات بالوں اور جلد کو رنگت فراہم کرنے والے میلانین نامی جزو کو بنانا روک دیتے ہیں یا یہ بہت کم مقدار میں بنتا ہے۔
ہمارے بالوں کی جڑوں میں ایسے خلیات موجود ہوتے ہیں جو میلانین کو keratins پروٹینز کے ساتھ ملاکر تیار کرتے ہیں۔
30 سال کی عمر کے بعد بالوں کی رنگت سفید ہونے کا زیادہ تر انحصار ہمارے جینز پر ہوتا ہے، اگر والدین کے بال جلد سفید ہوگئے تھے تو اس بات کا قوی امکان ہے کہ آپ کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوگا۔
جینز یا عمر کے نتیجے میں سفید ہونے والے بالوں کی رنگت دوبارہ واپس لانا ممکن نہیں۔
ایک بار جب بالوں کی جڑیں میلانین سے محروم ہوجاتی ہیں تو وہ خود اس کو تیار نہیں کرسکتیں اور بال سفید ہوجاتے ہیں۔
اگر آپ متوازن غذا کھانے کے عادی ہیں تو زیادہ امکان یہی ہوتا ہے کہ قبل از وقت بالوں کی سفیدی غذائی اجزا کی کمی کا نتیجہ نہیں۔
البتہ اگر آپ کی غذا میں مخصوص اجزا جیسے وٹامن بی 12، فولیٹ، کاپر اور آئرن کی کمی ہو تو بھی بال قبل از وقت سفید ہوجاتے ہیں۔
بالوں کو قبل از وقت سفید ہونے سے کیسے روکیں؟
ویسے بالوں کو قبل از وقت سفید ہونے سے بچانے کے لیے کوئی واضح طریقہ کار تو موجود نہیں مگر چند طریقوں سے اس کی رفتار سست کی جاسکتی ہے۔
تناؤ کو کنٹرول کرنے سے بھی آپ اس عمل کو سست کرسکتے ہیں۔
تمباکو نوشی سے گریز کرکے بھی بالوں کو قبل از وقت سفید ہونے سے بچانا ممکن ہوسکتا ہے۔
جسمانی وزن کو کنٹرول میں رکھنے، کیمیکلز اور آلودگی سے بچنے جب کہ گھر سے باہر سورج کی تیز روشنی میں ٹوپی پہن کر پھرنے سے بھی یہ عمل سست ہوسکتا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔