دُنیا کا معمر ترین کتا کتنے سال کا ہے؟

کیلے فورنیا: امریکا کے ایک 22 سال سے بڑی عمر کے کتے کو گنیز ورلڈ ریکارڈز نے معمر ترین کتا قرار دیا ہے۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق کیلے فورنیا سے تعلق رکھنے والے کتے کے مالک ایلکس وولف نے بتایا کہ انہوں نے اور ان کے کالج کے ساتھی نے جِینو کو 2002 میں امریکی ریاست کولوراڈو کے ہیومین سوسائٹی سے لیا تھا جب وہ 2 سال کا تھا۔
ایک جریدے سے بات کرتے ہوئے ایلکس وولف کا کہنا تھا کہ وہ بہت خوش ہیں کہ انہیں وہ ملا۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز نے یہ تصدیق کی کہ جینو 24 ستمبر 2000 کو پیدا ہوا تھا جس کے بعد اسے معمر ترین کتے کا خطاب دیا گیا۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ ٹوبی کیتھ نامی کتے کے پاس تھا۔ یہ کتا ابھی بھی زندہ ہے لیکن اس کی عمر صرف 21 سال ہے۔
ایلکس وولف نے جینو کی اچھی صحت کا راز متوازن غذا، معالجین کی دیکھ بھال اور اس کی اپنی زندگی جینے کے شوق کو قرار دیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔